شادی

محبوب نگر 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ (اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر) نارائن پیٹ کی دختر شائستہ فاطمہ بی ٹیک کی شادی جناب عبدالکریم مرحوم جنتا لاری ٹرانسپورٹ کے فرزند جناب عبدالعظیم بی ٹیک، انجینئر ابوظہبی ایرپورٹ (یو اے ای) کے ساتھ جے جے آر فنکشن پیالس محبوب نگر میں انجام پائی۔ محفل نکاح مسجد شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں منعقد ہوئی۔ مولانا سید شاہ احمد حسینی کامل جامعہ نظامیہ نے خطبہ نکاح پڑھا۔ محفل نکاح و استقبالیہ میں سابق ریاستی وزیر شریمتی ڈی کے ارونا، سابق ایم پی مسٹر وٹھل راؤ، مولانا سید جلال حسینی سجادہ نشین کولم پلی، جناب عبیداللہ کوتوال صدر ضلع کانگریس، ویرا ریڈی سابق صدر ضلع کانگریس، رام موہن ریڈی رکن اسمبلی مکتھل، مسٹر شیو کمار ریڈی ضلع انچارج ٹی آر ایس، سینئر سیول جج، جونیر سیول جج، نارائن پیٹ کے علاوہ وکلاء، علماء کرام، سیاسی و سماجی قائدین، معززین، عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔