حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد یسین فاروقی کے فرزند مسٹر وجاہت یسین فاروقی کی شادی جناب علی بن عیسی کی دختر کے ساتھ آج شام ایم ایم گارڈن فنکشن ہال میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں دوست احباب ، رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال جناب محمد یسین علی فاروقی نے کیا ۔۔
٭٭ جناب محمد اسمعیل مرحوم کی دختر کی شادی جناب محمد جعفر کے فرزند مسٹر محمد متین احمد کے ساتھ آج شام اکبر فنکشن ہال شمع ٹاکیز میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال عروسہ کے بھائی جناب مصطفی نے کیا ۔۔