شادی

ورنگل /30 ستمبر ( فیاکس ) شہر ورنگل کی نامور سماجی شخصیت جناب محمد ظہیر احمد کی دختر فوزیہ تگرنم بی کام کا عقد مسعود جناب محمد وہاج الدین پرواپرائٹر ایم ڈبلیو یو انجینیئرنگ ورک ورنگل کے فرزند جناب محمد وسیم الدین بی ٹیک کے ساتھ بتاریخ 29 ستمبر بروز پیر بعد نماز عشاء بمقام کرسٹل گارڈن فنکشن پیالس ایل بی نگر ورنگل جناب محمد بشیر احمد صاحب ڈائٹ لکچرر کے زیر نگرانی میں انجام پایا ۔ مولانا محمد عقیت الرحمن سعدی 2 خطبہ نکاح پڑھا ۔ محفل عقد میں جناب محمد عظیم الدین پرنس فنکشن ہال ورنگل ، جناب محمد معشوق ربانی سابق ایم ایل او ورنگل ، جناب محمد یعقوب علی کانگریس قائد ، جناب محمد عبدالمنان ، جناب محمد اسمعیل ، مولانا محمد نصیراحمد حسامی ، جناب محمد شرف الدین محمودی کے علاوہ کثیر تعداد میں رشتہ دار ، دوست احباب اور شہر ورنگل کی نامور شخصیات موجود تھے ۔ مہمانوں کا استقبال محمد بشیر احمد ڈائکٹ لکچر پر جناب مرزا معز بیگ اور جناب محمد امتیاز نے کیا ۔

Leave a Comment