شادی

حیدرآباد ۔ /31 اگست (راست) جناب مشتاق احمد کا چرو کے فرزند یاسر مشتاق (بی کام ۔ ایم بی اے متوطن سری نگر کشمیر) کا عقد مسعود ڈاکٹر نور الصباء نبیلہ دختر جناب عبدالماجد مظفر کے ساتھ بروز پیر /25 اگست بعد نماز مغرب شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں انجام پایا ۔ بعد ازاں استقبالیہ ای ایف گارڈن حیدرگوڑہ بشیرباغ میں ترتیب دیا گیا ۔ جناب سید مخدوم حسینی سلیم اور جناب رشید الدین احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔
حیدرآباد ۔ /31 اگست (راست) جناب محمد عمر قادری کی دختر کی شادی جناب محمد ہاشم مرحوم کے فرزند محمد منیر کے ساتھ /29 اگست کوسنی گارڈن فنکشن ہال ڈی آر ڈی ایل مین روڈ حافظ بابا نگر میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں دوست احباب عزیز و اقارب تاجر پیشہ حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
٭٭ جناب سید صاحب علی کی دختر کا عقد مسعود جناب شیخ محمد یوسف کے فرزند شیخ محمد دستگیر کے ساتھ /28 اگست کو گوہر گلشن فنکشن ہال نزد پانی کی ٹانکی مغل پورہ میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں عزیز اقارب دوست احباب کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
٭٭ مسٹر محمد مسکین خان قادری ولد محمد خان مرحوم کا عقد مسعود جناب محمد اسمعیل کی دختر کے ساتھ 28اگسٹ کو اے ون گارڈن نزد میر عالم فلٹر میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ تقریب میں معززین شہر ، مشائخ و تاجر برادری اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال نوشہ اور عروس کے قریبی رشتہ داروں نے کیا۔