شادی

حیدرآباد ۔ 9 اگست (راست) الحاج محمد اسحاق قریشی کے فرزند الحاج عبدالمجید قریشی (حال مقیم مکہ شریف) کی شادی الحاج محمد خواجہ قریشی کی دختر کے ساتھ 8 اگست کو اکبر فنکشن ہال علی نگر جہاں نما میں انجام پائی۔ مسرس محمد قاسم علی قریشی، محمد عبدالرشید قریشی، محمد عبدالحفیظ قریشی، عبدالحمید قریشی، شیخ معظم علی قریشی، محمد احمد قریشی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
شادی
٭٭ جناب سید نور الحسن مغربی حال مقیم جدہ سعودی عرب کی دختر مس سعدیہ حسن مغربی بی ٹیک کا عقد نکاح ڈاکٹر محمد شفاعت علی موظف پرنسپل ڈگری کالج کے فرزند مسٹر محمد صباحت علی عرف توصیف ایم بی اے ( ابوظہبی ) کے ساتھ 7 اگست کو مینار گارڈن نیا پل میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ اس موقع پر عزیز و اقارب دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔