شادی

حیدرآباد ۔ 23 مارچ (راست) جناب محمد غوث الحسین اقبال، اسوسی ایٹ پروفیسر ریٹائرڈ انوارالعلوم کالج ملے پلی حیدرآباد کے فرزند مسٹر محمد ابرار حسین ایم ٹیک ملازم اموذان کمپنی ہائی ٹیک سٹی کی شادی مس دیبہ خاتون ایم بی اے دختر مسٹر محمد سلامت اللہ خان کے ساتھ میریڈین فنکشن پیالیس ملک پیٹ میں انجام پائی۔ اس تقریب میں دوست احباب، عزیز واقارب، ڈاکٹرس، انجینئرس، پروفیسرس، صحیفہ نگاروں و دیگر سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محب حسین نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔