شادی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد جعفر احمد فاروقی کے فرزند مسٹر محمد معین احمد فاروقی کا نکاح جناب مرزا فرحت اللہ بیگ کی دختر کے ساتھ 7 فروری بروز جمعرات میریٹیل فنکشن ہال ، عطا پور میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ مسرز مرزا کریم اللہ بیگ ، مرزا یوسف بیگ ، معراج احمد فاروقی ، منہاج احمد فاروقی ، عبدالباسط انصاری اور اقتدار علوی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ تقریب عقد میں رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔