شادی

حیدرآباد /9 جنوری ( راست ) بزرگ صحافی جناب اعجاز قریشی ایڈیٹر بھارت نیوز سرویس کی نواسی و جناب محمد یوسف سلیم انجینئیر کی دختر کا عقد مسٹر سید وجاہت علی فرزند جناب سید شوکت علی کے ساتھ مسجد بقیع واقع بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں انجام پایا ۔ بعد ازاں کنگس پیالس فنکشن ہال واقع گڈی ملکاپور میں عشائیہ ترتیب دیا گیا ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز اقارب ، مذہبی و سیاسی اور سماجی قائدین انجینئیرس، ڈاکٹرس ، وکلاء ، سرکاری عہدیداروں صحیفہ نگاروں و مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول جناب محمد علی شبیر سابق وزیر و قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل جناب محمد قمر الدین صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن وغیرہ کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ مسرس احسن قریشی ( امریکہ ) ارشد قریشی و راشد قریشی وغیرہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔