شادی

نظام آباد۔30ستمبر ( راست ) جناب الحاج محمد ظہیر الدین موظف ٹی ایس آر ٹی سی کے فرزند محمد ظفر الدین بی کام کمپیوٹر اکاؤنٹنٹ حال مقیم دوحہ قطر کی شادی جناب محمد جعفر علی حال مقیم سعودی عربیہ کی دختر کے ساتھ جامع مسجد نظام آباد میں انجام پائی ۔ تقریب ولیمہ نیو پریسیڈنٹ پلازا فنکشن پیالیس بودھن روڈ پر دیا گیا جس میں ضلع کے سرکاری اعلیٰ عہدیداران ‘علمائے کرام ‘ سیاسی و سماجی قائدین ‘ تاجرین ‘ عزیز و اقارب ‘ دوست احباب ‘ معززین شہر جن میں قابل ذکر جناب زبیر الدین این آر آئی ‘ ڈاکٹر محمد ضمیر الدین ‘ محمد جنید انجنیئر ‘ محمد سمیر انجنیئر ‘ ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار ‘ محمد فصیح الدین این آر آئی ‘ محمد کاظم پرنس ‘ مرزا رحیم بیگ باسط ‘ مرزا مکرم بیگ ‘ بشارت احمد اسٹاف رپورٹر پریس میڈیا ‘ محمد صمصام الدین باکسنگ کوچ ‘ امین الدین امریکہ ‘ محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈویوز میڈیا ‘ سید عثمان علی ایڈیٹر فکرجمہور شامل ہیں ۔