حیدرآباد۔/4جنوری، ( راست ) الحاج محمد محمود علی صاحب مرحوم کے فرزند محمد اکبر علی ( ایم ٹیک ) اسسٹنٹ پروفیسر کا نکاح ذکریٰ بیگم ( بی کام ) دختر جناب محمد یسین ( قدیر ) کے ساتھ آج بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی چندو لال بارہ دری میںانجام پایا۔ استقبالیہ انمول گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں ترتیب دیا گیا۔ اس تقریب میں دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
حیدرآباد۔/4جنوری، ( راست ) محمد اعجاز فرزند محمد اقبال کی شادی جناب محمد اسمعیل کی دختر کے ساتھ کلاسک گارڈن فنکشن ہال شاستری پورم میں آج شام انجام پائی۔ اس تقریب میں مہمانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : حافظ و قاری سید مصلح الدین سعدی چشتی قادری مرحوم کے فرزند حافظ سید حبیب الدین کا عقد مسعود مس سیدہ زینت فاطمہ سمرین بنت جناب سید احمد عبدالباری کے ساتھ جمال گارڈن سنتوش نگر میں 3 جنوری کو بحسن و خوبی انجام پایا ۔ خطبہ نکاح مفتی صادق محی الدین نے پڑھا۔ محفل عقد میں دوست احباب ، رشتہ داروں ، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مسرز محمد حکیم ، محمد یوسف الدین ، اور سید سلمان نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔