شادی

حیدرآباد 2 ڈسمبر (راست) جناب محمد جمیل احمد کے فرزند مسٹر محمد جنید احمد بی ٹیک کا عقد جناب محمد حسن شریف کی دختر مس حلیمہ سعدیہ بی ایس سی نیوٹریشن کے ساتھ 29 نومبر کو بعد نماز عشاء مسجد عثمانیہ (پلٹن) ملک پیٹ میں انجام پایا۔ استقبالیہ آفیسرس میس فنکشن پلازہ گورنمنٹ پریس روڈ ملک پیٹ میں ترتیب دیا گیا۔ مہمانوں کا استقبال مسرز خواجہ نظام الدین، سید اصغر علی، محمد شیراز مجاہد، محمد زبیر احمد، محمد جاذب احمد نے کیا۔