شادی

حیدرآباد۔ 7؍اگست ( راست )مسعود احمد ( حال مقیم قطر) کے فرزند عمر مسعود احمد کی شادی محمد رضوان الدین کی دختر کے ساتھ جمعہ 3؍اگست کو بعد عشاء محبو ب پرائیڈ پیالیس ‘ کاروان میں انجام پائی۔ تقریب میں دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ شیخ شاہد‘ مختار عبداللطیف‘ اشفاق‘ ضہیب ‘افتخار‘محسن احمد ‘اظہر بھائی اور دوسروں نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔