شادی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد سلیم کے فرزند مسٹر محمد اسحاق ابرار کا عقد جناب محمد اظہر الدین کی دختر کے ساتھ بروز جمعرات 26 جولائی کو کنگس گارڈن فنکشن ہال ، فلک نما میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ رشتہ دار ، معززین اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسٹر اعظم ، مسٹر صدیق اور مسٹر فایق نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔
٭٭ جناب حفیظ بیگ مرحوم کے فرزند جناب ذاکر بیگ کا عقد جناب محمد سید کی دختر کے ساتھ 26 جولائی کو جنتا فنکشن ہال یوسف گوڑہ میں قرار پایا ۔ مہمانوں کا استقبال مسرز حامد بیگ ، جاوید بیگ ، ماجد بیگ ، غلام غوث ، خواجہ پاشاہ بیگ ، محمد عابد علی اور سید محسن علی نے کیا ۔۔