شادی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب شیخ جعفر سپرنٹنڈنٹ و اکاونٹس آفیسر اے پی اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی صاحبزادہ ڈاکٹر رحیم النساء ( ایم بی بی ایس ایم ڈی ) کا نکاح ڈاکٹر شیخ عمران علی ( ایم بی بی ایس ایم ڈی ) فرزند جناب شیخ محمد ایڈوکیٹ اسٹانڈنگ کونسل اے پی اسٹیٹ وقف بورڈ کے ہمراہ 15 جولائی بعد نماز مغرب محمود فنکشن ہال یوسف گوڑہ چیک پوسٹ میں انجام پایا ۔ محفل نکاح و عشائیہ میں مہمانان این ایم ڈی فاروق ، محمد علی شبیر ایم ایل سی ، ڈاکٹر شیخ محمد نعمان چیرمین اے پی ایس اردو اکیڈیمی ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی ، ایس ایم ضیا الدین چیرمین میناریٹی کمیشن حکومت آندھرا پردیش ، ڈاکٹر نثار احمد ڈائرکٹر سکریٹری اے پی اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے علاوہ عزیز و اقارب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔۔
٭٭ جناب نصیر احمد کے فرزند محمد فراز احمد ( محکمہ ساوتھ سنٹرل ریلوے ) کا عقد محمد عتیق کی دختر کے ساتھ مسجد طیبہ عنبر پیٹ میں انجام پایا ۔ خطبہ نکاح حافظ حبیب موسیٰ نے پڑھا اور دعا کی ۔ استقبالیہ آفیسرس میس ملک پیٹ میں ترتیب دیا گیا ۔ محفل عقد اور استقبالیہ میں دوست احباب عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔