حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد غضنفر محی الدین کی دختر کا عقد جناب ایس این احمد کے فرزند مسٹر ارشان احمد کے ساتھ 20 جون کی شام ، شان باغ پیالیس فنکشن ہال ، عیدی بازار میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ محمد مدثر ، انصاری اور محمد مزمل نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔
٭٭ حافظ میر لطافت علی امیر ، شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ کے فرزند مسٹر کرامت علی اسعد حال مقیم جدہ کا نکاح حافظ محمد محبوب حسین ( معاذ فاروقی ) کی دختر کے ساتھ بروز چہارشنبہ 20 جون او ایس پیالیس فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں انجام پایا ۔ مفتی محمد عظیم الدین نے خطبہ نکاح پڑھا اور مفتی خلیل احمد نے دعا کی ۔ علماء کرام ، مشائخین ، رشتہ دار اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسٹر بصیر ، شبیر ، احتشام ، سیف اور سمیع نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔