حیدرآباد ۔ 11 اپریل (راست) جناب حماد احمد علوی کی دختر مس عائشہ فاطمہ ایم بی اے کا عقد نکاح جناب محمد رفیق کے فرزند مسٹر محمد صفیان میکانیکل انجینئر کے ساتھ 11 اپریل چہارشنبہ کو بعد نماز مغرب مسجد عالیہ گن فاونڈری عابڈس میں انجام پایا۔ محفل عقد میں پائیگاہ سر خورشید جاہ بہادر، پائیگا سر معین الدولہ اور سر اقبال الدولہ کے ہمراہ افراد خاندان کے علاوہ رشتہ دار، دوست احباب، ڈاکٹرس، انجینئرس، ہائیکورٹ سینئر ایڈوکیٹس، صحافیوں، علماء کی کثیر تعداد موجود تھی۔
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید نصرت نصرتی ( لال گڑھی ) کی دختر سیدہ امتہ العزیز کا عقد نکاح سید محمد امتیاز فرزند جناب سید جعفر صادق کے ساتھ 9 اپریل کو آفیسرس میس ملک پیٹ میں انجام پایا ۔ شادی کی اس تقریب میں مرشدین کرام ، علماء مشائخ ، دوستوں اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔