شادی

حیدرآباد 28 ڈسمبر ( سیاست نیوز) جناب مرزا خیر اللہ بیگ سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے فرزند مرزا خالد بیگ بی ای ایم ایس ( امریکہ ) کا نکاح جناب ڈاکٹر شمس عالم سرمست کی دختر کے ساتھ آج بعد نماز عصر مسجد شاہی باغ عامہ میں انجام پایا ۔ مفتی عظیم الدین ( جامعہ نظامیہ ) نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ محفل عقد میں ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں ‘ جنرل مینیجر میر شجاعت علی کے علاوہ رشتہ داروں عزیز و اقارب اور دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ شاہ واسع سرمست ‘ شاہ کامران سرمست اور شاہ حمید سرمست نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔