شادی کے نام پر دھوکہ ، نوجوان گرفتار
حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ پولیس نے شادی کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ کے وینکٹیش کے خلاف اس کی محبوبہ نے شکایت کی تھی جو محبوب نگر متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہاں 2007 سے وینکٹیش نے برکت پورہ علاقہ کی ساکن ایک لڑکی سے محبت کی تھی اور شادی کے نام پر اس لڑکی کا استحصال کر رہا تھا ۔ گھومنا پھرنا پسند کے مقامات کی تفریح اور یہاں تک کہ اس بی کام طالبہ کا وہ جنسی استحصال کر رہا تھا ۔ بالاآخر شادی سے انکار پر لڑکی نے مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس دھوکہ باز کو عصمت ریزی ایکٹ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ عائد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔