شادی کے کئی ویب سائٹس پر چیاٹنگ اور لڑکیوں سے دوستی
حیدرآباد۔11۔نومبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا جو جل پلی کی ساکن خاتون کو دھوکہ دینے اور اسے سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے نقد رقم ہڑپ لی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس کرائمس سائبر آباد مسٹر بی سرینواس ریڈی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 24 سالہ پی ششی کمار ساکن منگڈی مین روڈ بنگلورو جس کا تعلق آندھراپردیش ضلع چتور سے ہے، مختلف شادیوں کی ویب سائیٹ سے ملزم کی تفصیل حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ششی کمار نے ویب سائیٹس پر چاٹنگ کے ذریعہ کئی نوجوان لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے رہا تھا۔ جاریہ سال اگست میں ششی کمار نے جل پلی سائبر آباد کی ایک لڑکی سے شادی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے خود کو سافٹ ویر انجنیئر ظاہر کیا اور اس سے 1.5 لاکھ نقد رقم حاصل کرلی۔ بعد ازاں ششی کمار متاثرہ لڑکی کو فون پر مسلسل دھمکاتے ہوئے اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 45,000 نقد اور موبائیل فون برآمد کرلی۔