ناگرکرنول کے اچم پیٹ میں سانحہ ‘ خوشی کی تقریب ماتم میں بدل گئی
ناگرکرنول 7 جولائی ( این ایس ایس ) ناگرکرنول کے اچم پیٹ میں آج ایک شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا جب شادی کے فوری بعد دلہن اچانک فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ہفتہ کو ایک لڑکی 23 سالہ بجی کی شادی تھی ۔ جب شادی کی رسم پوری ہوئی اور روایات کے مطابق پجاری اروندھتی نکشترم دکھا رہا تھا اسی وقت دلہن اچانک گرپڑی اور فوت ہوگئی ۔ دلہن کے رشتہ داروں نے اسے فوری قریبی دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا ۔ اس اچانک سانحہ کی وجہ سے شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا ۔ ڈاکٹرس کے بموجب لڑکی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے فوت ہوئی ہے تاہم تفصیلات کا پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چل سکے گا ۔