حیدرآباد۔/28 اپریل، ( سیاست نیوز) شادی کی تقریب میں شرکت کی خواہش مند زیورات نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خود سوزی کرلی۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 23 سالہ طاہرہ بیگم جو رحیم الدین کی بیوی تھی ، رحیم الدین پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ 25 اپریل کو یہ خاتون شادی کی تقریب میں جانے کیلئے تیاری کررہی تھی کہ رحیم الدین نے بیوی سے کہا کہ وہ آٹو میں پٹرول ڈلواکر آئیں گے۔ اس دوران طاہرہ بیگم نے شوہر کی آمد سے قبل مبینہ طور پر خو د سوزی کرلی جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون کے پاس زیورات نہیں تھے جو شادی میں شرکت کی خواہش رکھتی تھی۔ زیورات کی عدم موجودگی سے دلبرداشتہ ہوگئی اور انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔