حیدرآباد۔/11 مئی، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی جہاں رشتہ داروں کے درمیان ہاتھا پائی ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 57 سالہ شخص وجئے جو آر ٹی سی کا ملازم تھا وارثی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل رشتہ داروں کی تقریب میں شرکت کے لئے گیا تھا جہاں باتوں باتوں میں بحث و تکرار اورجھگڑا ہوگیا۔ اس دوران مخالف گروپ کے حملہ میں وجئے شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ چلکل گوڑہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔