شادی میں تاخیر پر دل برداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔/14 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شادی میں تاخیرسے دل برداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ کلثوم پورہ پولیس حدو د میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 17 سالہ ممتا نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ممتا بیگم بازار علاقہ کے ساکن بھجن لال کی بیٹی تھی جو کولسہ واڑی بیگم بازار کے علاقہ میں ایک دوکان میں ملازمت کرتی تھی۔ کل رات شادی کی بات چیت کے سلسلہ میںاس کی والدہ کے ہمراہ والد کے بڑے بھائی ارجن کے مکان واقع کلثوم پورہ گئی تھی۔ اور اس موقع پر لڑکا کاروان کے ساکن راجیش کے والدین بھی موجود تھے۔ بات چیت میں لڑکی اور لڑکے کی عمر کو دیکھتے ہوئے خاندان کے افراد نے شادی میں تاخیر کا فیصلہ کیا ان کی بات چیت کو سننے والی ممتا نے بالکونی سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔ پولیس کلثوم پورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔