بودھن 8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شادی مبارک اسکیم کا 2 اکٹوبر سے آغاز عمل میںآیا لیکن آج 5 ڈسمبر تک بھی ضلع نظام آباد میں کسی درخواست گذار کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے اعلان کردہ رقم 51 ہزار روپئے امداد کی اجرائی عمل میں نہیں آئی ۔ صلع نظام آباد میں تاحال 44 افراد نے اپنی لڑکیوں کی شادی کیلئے شادی مبارک اسکیم سے استفادہ کرنے کی درخواستیں آن لائن داخل کیں ان میں سے 24 درخواست گذارشوں نے ہاٹ کاپیز دفتر محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد میںداخل کرچکے ۔ذرائع کے بموجب ضلع نظام آباد میں فی الفور صرف 15 شادیوں کی امداد کیلئے فنڈز موجود ہے اس ضمن میں مکمل تفصیلات دریافت کرنے تلنگانہ اردو جرنلٹس فورم بودھن کے قائدین کے ایک وفد ین کمشنر محکمہ اقلیتی بہبود کے صدر دفتر حیدرآباد پہنچ کر ڈپٹی ڈائرکٹر مسٹر سبھاش چندر گوڑ سے ملاقات کریت ہوئے ضلع نظام آباد کے محکمہ اقلیتی بہبود کے مسائل سے موصوف کو واقف کروایا اور تمام اہل درخواست گذاروں کو شادی مبارک اسکیم سے استفادہ ا موقع فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ مسٹر گوڑ نے بتایا کہ ضلع نظام آباد کو مذکورہ اسکیم کے تحت صرف پہلی قسط کی اجرائی عمل میں آئی ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بتایابہت جلد دوسری قسط بھی جاری کی جائے گی ۔ مسٹر گوڑ ے ایک سوال کے جواب میں بتایا شادی مبارک اسکیم سے استفادہ کرے کے خواہش افراد کو اگر اپنی درخواستیں ان لائن کروانے میں دقت پیش آرہی ہو تو وہ سادہ نمونہ فامر پر بھی خانہ پری کرتے ہوئے اپنی درخواست محکمہ اقلیتی بہبود کوپیش کرسکتے ہیں۔ مسٹر گوڑ نے ڈی ایم سی او او نظام آباد مسٹر چندر شیکھر کو فون پر بتایا کہ شادی مبارک اسکیم کے استفادہ کرنے کے خواہشمند افراد کی درخواستیں جو سادہ فارم پر ہوں اس کوبھی قبول کریں ۔ کمشنر آفس حیدرآباد اقلیتی بہبود کے محکمہ اسکالر شپس کے سینئر عہدیدار جناب دلاو علی کی سرکاری کام پر دہلی کے دورہ پر روانگی کی اطلاع پر بودھن کے صحافیوں نے ڈپٹی ڈائرکٹر مسٹر گوڑ سے صلع نظام آباد میں زیر تعلیم مسلم طلبہ کو سال2013-14 کی اسکالرشپ کی رقم کی تاحال عدم اجرائی کے تعلق سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ محکمہ اقلیتی بہبود ضلع نظام آباد سے 19 نومبر کوہی اسکالر شپ و فیس ریمبرسمنٹ کی اجرائی کیلئے پروسیڈنگ سلسلہ نشان 187FM P0131400025ضلع ٹریںری کے ای میل آئی ڈی پر اپ لوڈکردی گئی لیکن 4 ڈسمبر تک بھی رقم کی اجرائی کیلئے ٹوکن نمبر جاری نہیں ہوا بودھن کے صحافیوں کے ڈپٹی ڈائرکٹر کو بتایا کہ محکمہ خزانہ (ٹریژری )مہینہ میں صرف دو مرتبہ 3 تاریخ تا 10 تاریخ اور 20 تا 27 تاریخوں کے درمیان ہی اسکالر شپ کے پاس قبول کرتا ہے ریاست تلنگانہ کے دیگر اضلاع کے طلبہ کو اسکالرشپ کی اجرائی عمل میںآچکی لیکن یہاں ضلع نظام آباد میںتاخیر ہورہی ہے ۔ مسٹر گوڑ نے بتایا کہ 10 ڈسمبر تک ضلع نظام آباد کے طلبہ کو اسکالر شپ کی رقم کی اجرائی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ فیس ریمبرسمنٹ اس ماہ کی اواخر تک جاری کی جائے گی۔