شادی مبارک اسکیم پر عمل آوری میں عادل آباد سرفہرست

عادل آباد 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادی مبارک اسکیم کی عمل آوری میں ضلع عادل آباد ریاست تلنگانہ میں سرفہرست شمار کئے جانے پر ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر مسٹر وی وی شاستری نے ضلعی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اسکیم کی جنگی پیمانہ پر عمل آوری میں متعلقہ محکمہ کے تمام افراد کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ موصوف اپنے اجلاس میں وقف بورڈ انسپکٹر ضلع مسٹر سید ابراہیم کے ساتھ پرہجوم میڈیا سے مخاطب تھے۔ چھ ماہ کے دوران ضلع کے مختلف مقامات سے آن لائن 1322 درخواستوں میں 665 درخواستوں کی یکسوئی کرتے ہوئے 3,39,15000 روپئے غریب لڑکیوں کی شادی میں فراہم کئے گئے ہیں۔ ضلع کے سات مجالس بلدیات میں سرفہرست کاغذ نگر دوسرے مقام پر عادل آباد جبکہ بیلم پلی بلدیہ سے کوئی درخواست حاصل نہیں ہوئی۔ منچریال سے 27 نرمل سے 10 مندامیری سے 7 اور بھینسہ بلدی حدود سے تین درخواستوں کی یکسوئی کرلی گئی۔ عادل آباد اربن میں 73 بھینسہ اربن 65 نرمل اربن 59 ، بیلم پلی اربن 7 کاغذ نگر اربن میں پانچ، منچریال اور مندامیری اربن میں ایک ایک کو فی کس 51 ہزار روپئے جاری کئے گئے۔ اچوڑہ اور مدہول منڈلوں سے بالترتیب 22 ، بوتھ اور خانہ پور سے فی کس 20 ، اوٹنور سے 14 ، جنیوا سے 15 ، گوڑی تنور سے 12، کیرامیری سے 11 ، تانڈور سے 10 ، مامڑہ اور تانور سے فی کس 8 ، بیچور سے 7 ، آصف آباد، لکشمی پیٹ سے بالترتیب چھ، بیلا، چیفور، اندرویلی، جینت، نرڈی گنڈہ اور تامسی سے فی کس پانچ ، مدور پور سرپور T ، تلدیڈ گو سے فی کس 4، جئے پور، جنارم، کاسی پیٹ، کٹالا، لوہے سرا، نینلا منڈل جات سے فی کس 3 ، ڈ،نڈے پلی، کوبیر، تارنور، ویمنا پلی سے فی کس دو ، دہے گاؤں، بازار ہتنور، کوٹہ پلی، رسینا، سارنگ پور، سرپور ‘U’ سے بالترتیب ایک ایک مستحق لڑکی کو شادی مبارک اسکیم سے فائدہ پہنچایا گیا۔ شادی مبارک اسکیم کے تحت درخواستوں کو حاصل کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کرنے کا کام جاری ہے۔ اس موقع پر میناریٹیز فینانس کارپوریشن ایکزیکٹیو ڈائرکٹر مسر شاستری نے ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے قرضہ جات نصف سبسیڈی رقم پر حاصل کرتے ہوئے روزگار فراہم کرنے کا مشورہ دیا اور کہاکہ جاریہ ماہ کی 15 تاریخ تک درخواستیں حاصل کی جارہی ہیں۔ ضلع عادل آباد میں 1102 یونٹ کو قرضہ جات فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے جس میں تاہم 1322 درخواستیں آن لائن حاصل ہوچکی ہیں۔ کرسچن طبقہ سے 91 کے منجملہ 24 درخواستیں حاصل ہوئی ہیں۔ ضلع کے بے روزگار نوجوان جن کی عمر 21 تا 55 سال کے دوران ہے اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ بلدی حدود کے افراد کو 75 ہزار روپئے اور مواضعات کے افراد کو 60 ہزار روپئے سالانہ آمدنی سرٹیفکٹ، آدھار کارڈ، بینک پاس بُک زیراکس، راشن کارڈ زیراکس، دو عدد فوٹو پاسپورٹ سائز داخل کرنا لازمی ہوگا۔ بینک رضامندی لیٹر کے علاوہ تجارتیکاروبار کی تفصیلات اور کوٹیشن داخل کرنا ہوگا۔ استفادہ کنندگان کو ڈھائی تا تین لاکھ روپئے نصف رقم سبسیڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں۔