کریم نگر ۔ /23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادی مبارک اسکیم میں جعلی کاغذات پیش کرتے ہوئے دھوکا دہی کرتے ہوئے استفادہ کرنے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ون ٹاون سی آئی وجئے سارتھی کے مطابق کارخانہ گڈہ کے محمد نعیم الدین نے شادی سے متعلق جھوٹے صداقت نامے پیش کئے اور اشوک نگر کے سید سلیم کی مدد سے شادی مبارک اسکیم سے استفادہ کرنے درخواست پیش کی ۔ رقم منظوری کے بعد دونوں نے آپس میں رقم تقسیم کرلی ۔ اسی طرح یہاں ایک کارپوریٹر نے مقامی نوجوان کے بھائی کی شادی کیلئے جعلی دستاویز داخل کیں ۔ بعد تحقیقات ان دونوں کے خلاف کریم نگر ایم آر او نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کیا ۔ سی آئی وجئے سارتھی نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ابھی تک شادی مبارک اسکیم میں دھوکا دہی کے قریباً 25 واقعات پیش آئے ہیں ۔ تاحال بعد تحقیق تین افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ جملہ پانچ درخواستوں کے لئے رقم اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ شادی مبارک اسکیم کی شرائط میں لڑکی کی عمر 18 سال سے کم نہ ہو ۔ والدین کی سالانہ آمدنی دو لاکھ سے کم ہو ، لڑکی کی پہلی شادی ہونی چاہئیے اور شادی کی تاریخ 2014 ء کے بعد کی ہو ۔