شادی شدہ زندگی میں عاشق کی مداخلت پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/5جولائی، ( سیاست نیوز) شادی شدہ زندگی میں عاشق کی مداخلت سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 20 سالہ مونیکا نے مبینہ طور پرکل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ مونیکا جواہر نگر علاقہ کے ساکن سنیل کی بیوی تھی ان کی شادی 8 ماہ قبل نومبر 2017 میں ہوئی تھی۔ شادی سے قبل مونیکا سے گوتم نامی لڑکا محبت کرتا تھا اور مونیکا کے سے بے پناہ محبت کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس لڑکی کے پیچھے پڑ گیا تھا۔ گوتم کی حرکت اور بیٹی کی مرضی کو دیکھتے ہوئے مونیکا کے والدین نے گوتم سے شادی کیلئے رضامندی اختیار کرلی لیکن عین وقت گوتم نے شادی سے انکار کردیا۔ جس کے بعد مونیکا کے والدین نے رشتہ تلاش کیا اور مکراج عرف سنیل سے شادی کردی۔ شادی کے چند روز بعد سے گوتم دوبارہ مونیکا کے رابطہ میں آگیا اور اسے پریشان کرنے لگا۔ شوہر کو اس بات کا علم ہونے کے بعد لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔