شادی سے انکار نوجوان نے لڑکی کو ہلاک کردیا

حیدرآباد 16 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) محبوبنگر ضلع میں ایک نوجوان نے 19 سالہ لڑکی کو ہلاک کردیا کیونکہ اس نے شادی سے انکار کردیاتھا ۔ پولیس کے بموجب 22 سالہ بی ملیا نے ویپن گنڈلہ پولیس کے حدود میں 19 سالہ لڑکی کو سر میں پتھر سے مارکر ہلاک کردیا کیونکہ اس لڑکی نے شادی کیلئے ملیا کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا ۔