آرمور ۔ 21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آرمور منڈل کو ٹارمور دیہات میں سرپنچ وجیالکشمی نارائنا اور نائب صدر منڈل پریشد باجناکی سے رکن اسمبلی آرمور کو شادی خانہ کے متعلق نمائندگی کی گئی اس ضمن میں رکن اسمبلی آرمور نے حکومت سے رقمی منظوری دلوانے کا تیقن دیا اور اس ضمن میں شادی خانہ کیلئے اراضی مختص کرنے کیلئے آر ڈی او نظام آباد اور ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر نے آرمور منڈل کوٹارمور دیہات کا دورہ کرتے ہوئے 202 سروے نمبر کی اراضی شادیخانہ کیلئے مختص کی اس حکومت کی اراضی کی نشاندہی کے موقع پر دیگر عہدیدار تحصیلدار آرمور سریدھر ، وی آر او پرکٹ اور کوٹارمور ، رمیش شیکھر کے علاوہ سرپنچ سرکٹ وجیالکشمی نارائنا ، نائب صدر منڈل پریشد باجنا و دیگر موجود تھے ۔