سائبر کرائم پولیس کی دہلی میں کارروائی ، ڈی سی پی شریمتی جانکی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) شادی کا وعدہ کرتے ہوئے بچی کے علاج کے نام پر لاکھوں روپئے ہڑپنے والے دو نائجریائی باشندوں کو پولیس سائبر آباد سائبر کرائم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دو دھوکہ باز جعلسازوں کی دہلی سے گرفتاری عمل میں آئی ۔ جنہوں نے خاتون کو دھوکہ دیا تھا ۔ ڈی سی پی سائبر کرائم سائبرآباد محترمہ جانکی شرسیلہ کے مطابق نائجریائی باشندے کینگ سلے اینسوڈو اور کلامنٹ ایڈوشا کو دہلی سے ٹرزنیٹ وارنیٹ پر حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے ۔ شادی ڈاکٹ کام پر فرضی نام بھوپیش دیپک کے نام سے فرضی پروفائیل کو درج کرتے ہوئے رشتہ تلاش کرتا تھا ۔ اس دوران مادھاپور علاقہ سے وابستہ ایک خاتون کو اس نے درخواست روانہ کی اور دونوں میں بات چیت کا آغاز ہوا یہ لوگ اکثر وائٹس اپ کے ذریعہ بات چیت کرتے تھے ۔ اس دوران اس دھوکہ باز نے اپنے آپ کو ہارلی برڈن رئیل سرویس کا ملازم بتایا اور کہا تھا کہ وہ اس کمپنی میں جیوفقرسیٹ کی خدمات انجام دے رہا ہے چند روز گذرنے کے بعد اس نائجریائی باشندے نے اس خاتون کو اپنی باتوں میں پھانسنا شروع کردیا ۔ اس نے خاتون کو بتایا تھا کہ وہ سال 2011 سے تنہا رہتا ہے اور اس کی 8 سال کی لڑکی پائی جاتی ہے اور اس لڑکی کے علاج کیلئے وہ پریشان ہے ۔ خاتون کو اپنا دکھ درد بیان کرتے ہوئے اس کی ہمدردی کا فائدہ اٹھایا اور بتایا کہ بچی کے دل میں سراخ ہے ۔ اگر آپریشن نہیں کیا جاتا تو لڑکی کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے ۔ آپریشن کیلئے اس نے خاتون سے مالی مدد طلب کی لڑکی کے علاج کی خاطر اس ہمدرد خاتون نے اس بدماش دھوکہ باز کے بنک کھاتے میں 6 لاکھ 51 ہزار روپئے جمع کروادئے ۔ چند روز بعد اس نے ہاسپٹل کے اخراجات کیلئے مزید رقم طلب کی ۔ اس دھوکہ باز کی باتوں پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے خاتون اس کمپنی میں دریافت کیا جہاں وہ ملازمت کرتا تھا ۔ تاہم لڑکی کواس وقت احساس ہوا کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوگئی ہے اور اس نے سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کردی ۔سائبر کرائم پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ان دھوکہ باز افراد کو گرفتار کرلیا ۔