شادنگر /14 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست جناب محمد محمود علی کے دورہ ضلع محبوب نگر کے موقع پر شادنگر ٹی آر ایس ایم ایل اے وائی انجیا یادو کے ہمراہ سیکڑوں ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں نے قومی شاہراہ نمبر 44 واقع بائی پاس روڈ دوسکل چوراہا کے پاس شاندار خیرمقدم کیا گیا ۔ ڈپٹی سی ایم محمد محمود علی کی شادنگر بائی پاس روڈ پر توقف کے موقع پر ایم ایل اے شادنگر وائی انجیا یادو نے استقبال کرتے ہوئے گلپوشی و شال پوشی کی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خیرمقدم گلپوشی و شال پوشی کرنے والوں میں قابل ذکر سید معظم علی عرف قمر بھائی ۔ سید سعادت غوری ، محمد بلال ، صابر ماباس ، اے آر خان ، آصف حسین ، شیخ سلیم ، ویرلہ پلی شنکر ، وینکٹ رام ریڈی، رام یل نائیک منگولال نائیک ، میٹونائیک کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس پارٹی کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے ۔