س63 سالہ شخص نے 9 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے جیڈی میٹلہ علاقہ میں پیش آئے دل سوز واقعہ 63 سالہ شخص نے 9 سالہ اقلیتی طبقہ کی لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ ایڈیشنل انسپکٹر جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن مسٹر بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ رگھوناتھ ساکن روڈا میستری نگر میں اپنی پڑوس کی کمسن لڑکی کو مکان میں خرگوش دکھانے کے بہانے طلب کیا اور بعد ازاں مبینہ طور پر عصمت ریزی کی ۔ اس گھنونی حرکت کے بعد لڑکی نے اپنے والدین کو اس سلسلے میں آگاہ کروایا جس پر والد نے متعلقہ پولیس میں اس سلسلے میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے رگھوناتھ کے خلاف نربھئے ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے سرکاری میٹرنیٹی ہوم میں منتقل کیا ۔