حیدرآباد /17 فروری ( سیاست نیوز ) حبیب نگر کے علاقہ میں ایک دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں 4 سالہ کمسن عمارت کی پہلی منزل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 سالہ محمد دلشاد جو افضل ساگر علاقہ کے ساکن محمد قاسم کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ روز عمارت کی پہلی منزل پر کھیل رہاتھا کہ کھیل کے دوران بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس حبیب نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔