نئی دہلی ۔ 11 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) تنازعات میں گہرے تاجر وجئے مالیا نے آج انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کریبین پریمئر لیگ میں بارباڈوز ٹرینڈاڈ کی ٹیم کے لئے 100 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ مالیا جو کہ 9000 کروڑ کا ہندوستانی بینکوں سے لون لینے کے بعد رقم کی ادائیگی کے برعکس ہندوستان سے فرار ہوچکے ہیں ۔ آج انہوں نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وہ بارباڈوز کی ٹیم کی خریداری میں 100ملین ڈالرز کی سرمایہ کرچکے ہیں ۔