سی سی کیمروں کی تنصیب میں عوام کا تعاون ضروری : سی پی

کریم نگر ۔ 10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی سی کیمروں کی تنصیب کے لئے سماجی طبقات اور عوام کا تعاون ضروری ہے ۔ اس سلسلہ میں سبھی اپنے آپ رضاکارانہ طور پر آگے بڑھ کر تعاون کریں ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پولیس کملاسن ریڈی نے کشمیر گڈہ میں کارڈن سرچ کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ سی سی کیمروں کو لگائے جانے سے کالونیوں میں دن رات نگرانی کرنے میں سہولت ہوگی ۔ کشمیر گڈہ رعیتو بازار کے علاقہ میں صبح 5 تا 7 بجے کارڈن سرچ پروگرام کیا گیا جس کے دوران مشتبہ مقامات پر تلاشی لی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے اپنی طرف سے جس طرح بھی تعاون ہوسکتا ہے وہ کریں ۔ اپنی حیثیت کے مطابق سی سی کیمروں کی تنصیب میں اپنا تعاون پیش کریں ۔ کیمروں کی مدد سے مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث خاطی افراد کو آسانی سے گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے پر 100 نمبر ڈائیل کریں صرف پانچ منٹ میں پولیس مقام حادثہ پر موجود ہوجائیگی ۔ اس کے لئے خصوصی بلو کورٹس پٹرولنگ گاڑیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ اس کارڈن سرچ میں مناسب دستاویز کی عدم فراہمی پر 56 موٹر سیکل تین آٹو پانچ ہزار مالیتی ممنوعہ نشہ آور اشیاء تمباکو ضبط کر لیا گیا ۔ اس کارڈن سرچ میں ایڈیشنل ڈی سی پی سرینواس ‘ سی ٹی اے سی پی ڈاکٹر پی اشوک‘ سی آئیز تلا سرینواس راؤ ‘ دیوا ریڈی ‘ وجئے کمار ‘ سنتوش کمار ‘ آر آئیز ملیشم ‘ جانی میاں شیکھر ‘ کرن کمار کے علاوہ مختلف محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداران ملازمین پولیس موجود تھے ۔