سی سی روڈ کے کاموں کا افتتاح

شنکر پلی (چیوڑلہ)۔24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شنکر پلی منڈل کے مواضعات ٹنگٹور ومؤکلا میں سی سی روڈ کے کاموں کا افتتاح انجام دیتے ہوئے منڈل پریشد چیرمین چنا نرسمہلو نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کی جانب مثبت اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ منڈل کے دیہی علاقہ جات میں فی کس 2 لاکھ روپیوں کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اپنے بیان کے اخیر میں کہا کہ جملہ مالیتی 50 لاکھ روپیوں کے خرچ سے دیہی علاقہ جات میں سڑکوں کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو ٹرانسپورٹ نظام میں بڑی حد تک مدد مل سکے۔ اس موقع پر منڈل پریشد ڈپٹی چیرمین ششی دھر ریڈی، کانگریس منڈل کے صدر گوردھن ریڈی، ٹنگٹور، مؤکلا کے سرپنچس نرسمہا ریڈی آنندم، ایم پی ٹیز و منڈل کے کوآپشن ممبر قادر پاشاہ کے علاوہ دیگر قائدین محمد نعیم و موہن ریڈی اور دیگر موجود تھے۔