کولکتہ 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج مطالبہ کیا کہ چٹ فنڈ اسکام میں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ و دیگر قائدین کی گرفتاریوں کے پیش نظر سی بی آئی کو چاہئے کہ وہ ممتابنرجی سے بھی پوچھ تاچھ کرے سی پی ایم سنٹرل کمیٹی کے رکن محمد سلیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس چٹ فنڈ کرپشن کی مبدا ہے ۔ اب بلی تھیلے سے باہر آئی ہے اور اب سی بی آئی حقائق سامنے لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سی بی آئی کو مزید کارروائی کرتے ہوئے خود ممتابنرجی سے بھی پوچھ تاچھ کیلئے پہل کرنا چاہئے ۔