482 جائیدادیں تقرر طلب ، 12 مارچ ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سید ناظم الدین صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب ڈی آئی جی سدرن سیکٹر سی آر پی ایف حیدرآباد کی جانب سے سنٹرل ریزرو پولیس (CRPF) میں مرد / خواتین ہیڈ کانسٹبل ( منسٹریل ) میں 482 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ راست تقررات کی جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ان کے لیے تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ (10+2) یا اس کے مماثل سرٹیفیکٹ درکار ہے ۔ اس کے علاوہ امیدوار کو کمپیوٹر پر انگریزی ٹائپ کی اسپیڈ کم از کم 35 حروف / فی منٹ یا کمپیوٹر پر ہندی ٹائپ کی اسپیڈ 30 حروف / فی منٹ ہونی چاہئے ۔ امیدوار کی عمر 12 مارچ 2014 کو 18 اور 25 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے ۔ مرد امیدوار کا قد 165 سنٹی میٹر جب کہ خاتون کا قد 155 سنٹی میٹر اور مردکا چیسٹ 77 سنٹی میٹر ہونا چاہئے ۔
درخواست فارم کی فیس 100 روپئے انڈین پوسٹل آرڈر یا ڈی ڈی کی شکل میں ادا کرنا ہوگا ۔ ایس سی / ایس ٹی / ایکس سرویس مین / خاتون کے لیے کوئی فیس نہیں ہے ۔ امیدوار درخواست فارم کا نمونہ Annexure A کو ویب سائٹ کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اس کی خانہ پری کر کے لازمی اسنادات کی کاپیاں (Attested) منسلک کرنی ہوگی ۔ تکمیل شدہ درخواست کو آفس کے پتہ ’ ڈی آئی جی پی گروپ سنٹر سی آر پی ایف چندرائن گٹہ کیشوگیری حیدرآباد ‘ پر داخل کرنا ہوگا ۔ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 مارچ 2014 ہے ۔ تفصیلات ویب سائٹ crpf.gov.in پر دستیاب ہیں ۔۔