’’سیکھو اور کماؤ اسکیم‘‘ داخلے جاری ، نشستیں محدود

محبوب نگر ۔ 19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمیل احمد ڈائریکٹر سٹی اکیڈیمی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب اقلیتی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کیلئے ’’سیکھو اور کماؤ اسکیم‘‘ کے تحت بیروزگاری کو دور کرنے کیلئے تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منسٹری آف مائناریٹی افیرس گورنمنٹ آف انڈیا کی جانب سے تین ماہی ڈی ٹی پی کورس کی مفت تربیت دی جارہی ہے۔ تمام لڑکے اور لڑکیوں کو ماہانہ اسٹائفنڈ بھی دیا جائے گا۔ درخواست گذار کی عمر 18 تا 30 سال اور تعلیمی قابلیت کم از کم ایس ایس سی کامیاب ہو۔ خواہش مند دفتر سٹی اکیڈیمی فرسٹ فلور، اے بلاک وقف کامپلیکس روبرو حاجی غفار پٹرول پمپ محبوب نگر پر رجوع ہوسکتے ہیں۔ داخلے جاری ہیں جبکہ نشستیں محدود ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9703421537 پر ربط کریں۔