سیکولر حکومت کی تشکیل کیلئے جدوجہد:محمود محی الدین

یلاریڈی14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد پارلیمانی حلقہ سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی امیدوار مسٹر محمود محی الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آنجہانی وزیر اعلی مسٹر راج شیکھر جیسی قیادت کی صوبہ کو شدید ضرورت ہے ۔ کئی اسکیمات سے آج اقلیتی عوام کو راحت پہونچ رہی ہے ۔ تعلیم و طب میں مسٹر راج شیکھر ریڈی نے سینئیر انقلاب لایا تھا ۔ جس سے کئی طلباء و عوام آج تک مستفید ہو رہے ہیں ۔ اقلیتوں کیلئے اگر کسی حکمراں نے کارنامہ انجام دیا ہے تو وہ صرف راج شیکھر ریڈی ہیں ان کے بعد مسٹر جگن موہن ریڈی نے عوام کو مایوس نہ ہونے دینے کیلئے پرعزم طریقہ سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے دوبارہ اقلیتی ہمدرد قیادت دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ مسٹر محمود محی الدین نے وائی ایس آر کانگریس کو عوام ایک مرتبہ موقع دیتے ہوئے سیکولر حکومت کی تشکیل میں مدد کریں ۔ مسٹر جگن موہن ریڈی اقلیتوں کیلئے کئی اسکیمات روبہ عمل لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بے روزگار نوجوانوں کی روزگار سے لگانے کیلئے فیان کے نشان کو ا پنا قیمتی ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ آنجہانی وائی ایس آر کی اقلیتوں کے ساتھ کی گئی ہمدردیاں ایک بار پھر عوام کو بیدار ہوکر اپنے قیمتی ووٹ کو استعمال کرنے کی اپیل کر رہی ہیں ۔ ریاست میں سیاسی ہر پارٹی کو اپنی اپنی لگی ہے ۔ کسی کو عوام کی فکر نہیں اور عوام بھی ایسے جماعتوں کو ضرور سبق سکھائیں ۔