سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں9 شدت پسند ہلا ک

قاہرہ،25دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں9 شدت پسند ہلاک اور اتنے ہی کو گرفتار کر لیا گیاجبکہ ان شدت پسندوں کا تعلق ممنوعہ جماعت اخوان المسلمون سے بتایا جارہا ہے ۔مصری وزارت داخلہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر صوبہ شرقیہ کے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا، جہاں کارروائی کے دوران 9 شدت پسند مارے گئے ۔شدت پسند شمالی سینائی علاقہ میں ہوئے حملوں میں ملوث تھے اور وہ فارم ہاؤس میں چھپ کر دہشت گرد انہ حملوں کی تیاری کرتے تھے ، فارم ہاؤس سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ شمالی سینائی میں حالیہ حملوں میں متعدد پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، قاہرہ میں بھی شدت پسندوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی جس میں 9شدت پسند گرفتار ہوئے تھے ۔