کراچی ۔3جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی مدد کے خواہاں ہے تاکہ ہندوستان کے ساتھ سیریز کو یقینی بنایا جاسکے ۔ چیرمین نے گذشتہ روز اسلام آباد میں نواز شریف سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران انہوں نے ملبورن میں منعقدہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے لئے ہونے والی پیشرفت کی وزیراعظم کو تفصیلات فراہم کی ۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ پی سی بی کا پوراتعاون کریں کیونکہ حکومت کے تعاون کے ذریعہ ہی ہندوستان کے ساتھ باہمی سیریز کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ ذرائع کے بموجب چیرمین نواز شریف کی مدد کے خواہاں ہے ۔