سیٹوں کے سلسلے میں اب پاسوان کا بی جے پی پر دباؤ

نئی دہلی،19دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)لوک سبھا کی بہار میں 40سیٹوں پر اتحاد کو لے کر بھاتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے )کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ اس کی ایک اہم اتحادی اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی نے وارننگ دی ہے کہ ابھی تک سیٹوں کے سلسلے میں بات آگے نہیں بڑھ پائی ہے جس کا نقصان اسے ہوسکتا ہے ۔ مسٹر پاسوان کے بیٹے اور ایل جے پی کے پارلیمانی بورڈ کے صدر چراغ پاسوان نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا،‘‘اتحاد(بہار میں)کی سیٹوں کے سلسلے میں کئی بار بی جے پی کے لیڈروں سے ملاقات ہوئی مگر ابھی تک کوئی پختہ نتیجہ نہیں نکل سکا۔اس موضوع پربر وقت بات نہیں بنی تو اس سے نقصان بھی ہوسکتا ہے ۔’’ انہوں نے تلگودیشم پارٹی اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے این ڈی اے سے اتحاد سے نکلنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا،‘‘دونوں کے جانے کے بعد این ڈی اے اتحاد نازک موڑ سے گزر رہاہے ۔