حیدرآباد ۔ /2 نومبر (سیاست نیوز) سکندرآباد وینگل راؤ نگر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب بعض مقامی خواتین نے سیندھی کمپاؤنڈ پر اچانک حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج ہی اس علاقہ میں سیندھی کمپاؤنڈ کا آغاز ہوا تھا لیکن برہم خواتین نے وہاں پر اچانک حملہ کرتے ہوئے سیندھی کی بوتلیں اور دیگر اشیاء کو توڑ پھوڑ کردیا ۔ برہم خواتین نے یہ الزام عائد کیا کہ سیندھی کمپاؤنڈ کے دوبارہ آغاز ہونے سے ان کی زندگیاں متاثر ہوسکتی ہیں چونکہ اور ان کے شوہر اور بچے سیندھی کی لعنت کی لپیٹ میں آسکتے ہیں ۔ خواتین نے سکندرآباد علاقہ میں کھولے گئے تین سیندھی کمپاؤنڈ کو فوری برخواست کرنے کا مطالبہ کیا ۔