سینا میں فوجی آپریشن، کئی جنگجو ہلاک

قاہرہ ، 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شورش زدہ جزیرہ نما سینا میں فوج نے کل ایک بڑی کارروائی کے دوران دسیوں مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے علاقے میں ایک کاروباری شخصیت کو اغوا کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج نے جنگی ہیلی کاپٹروں سے شمالی سینا میں جنگجوؤں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔