سینا۔ بی جے پی اتحاد برقرار رہتا تو زیادہ خوشی ہوتی: اڈوانی

احمدآباد۔/2اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں بی جے پی۔ شیوسینا اتحاد ٹوٹنے پر بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے کہا کہ اگر اتحاد برقرار رہتا تو انہیں خوشی ہوتی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت زیادہ خوشی ہوتی جب شیوسینا۔ بی جے پی اتحاد برقرار رہتا لیکن دوسری طرف ہماری پارٹی کا یہ موقف درست ہے کہ شیوسینا کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کا معاملہ فیصلہ کن ثابت نہیں ہوا کیونکہ بی جے پی زائد نشستوں کی خواہاں تھی۔ اڈوانی نے کہا کہ بی جے پی۔ شیوسینا اتحاد ٹوٹنے کی اطلاع انہیں شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے دی جس کے بعد میں نے نتن گڈکری سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس تنازعہ سے نمٹنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔