نئی دہلی ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی نے آج اپنے بزرگ لیڈر جسونت سنگھ کو پارٹی سے خارج کردیا ، جو راجستھان کے بارمیر لوک سبھا حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کررہے ہیں ۔ جسونت سنگھ نے بی جے پی امیدوار کے خلاف اپنے پرچہ نامزدگی کو واپس لینے سے انکار کردیا تھا ۔ 76 سالہ جسونت کو پارٹی سے 6 سال کے لیے خارج کردینے کا فیصلہ صدر پارٹی راجناتھ سنگھ نے کیا ہے ۔ پارٹی نے ایک اور باغی لیڈر سبھاش مہاریا کو بھی خارج کردیا جو راجستھان کے حلقہ سیکر سے مقابلہ کررہے ہیں۔