سینئر سٹیزنس ویلفیرسوسائٹی کا اجلاس

نظام آباد:4؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کے بموجب سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کا ماہانہ اجلاس 7؍ ستمبر 2014ء بروز اتوار دفتر ہذا پر ایم اے شکور صدر سوسائٹی کی صدارت میں منعقد کیا جائیگا۔اجلاس میں سوسائٹی کی کار کردگی پر تفصیلی روشنی اور سوسائٹی کے اراکین جو بھی اس سال حج2014 کی سعادت حاصل کرنے جارہے ہیں ان کی تہنیت پیش کی جائے گی۔ سوسائٹی کے اراکین سے گذارش ہے کہ قبل از وقت ایم اے شکور صدر فون نمبر 9440757651، خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری 9948026240 ، غوث الدین شریک معتمد 9912596955 ، محمد فیاض الدین خازن 9000786645 سے ربط پیدا کریں ۔ سبھی سرپرست اعلیٰ اراکین عاملہ و خصوصی مدعوین و عازمین حج صرف سوسائٹی کے اراکین سے گذارش ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت فرماکر اجلاس کو کامیاب بنائیں۔