نیالکل ۔ 31 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے سینئر جرنلسٹ الحاج سید باقر حقانی کو اردو جرنلسٹ فورم ضلع میدک کے اجلاس میں ان کی نمایاں صحافتی خدمات کے اعتراف میں جناب عبدالقادر فیصل کنوینر اسٹیٹ اردو جرنلسٹ فورم اسٹاف رپورٹر سیاست کے ہاتھوں ایوارڈ سے سرفراز کرنے اور انہیں تہنیت پیش کئے جانے پر ضلع میدک کے اردو صحافیوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ جناب عبدالجبار موظف سپرنٹنڈنٹ پالی ٹینک کالج محبوب غوری جرنلسٹ ، ادبی مذہبی صحافی جناب میر رضی الدین علی ، مسعود سابق سرپنچ حد نور اکرام الدین پٹیل صدر اردو جرنلسٹ فورم رفیع الدین ظہیرآباد ، وسیم غوری نامہ نگار سیاست نیالکل ، سید شبیر علی سیول کنٹراکٹر ، شجاع الدین و دیگر صحافیوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔