لکھنو: آر ایس ایس ایجنڈہ کی تکمیل کے لئے پولیسکے استعمال کامدھیہ پردیش حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج انکاونٹر واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا جس میں ممنوعہ تنظیم سیمی کے 8کارکنوں کو ماردیاگیا۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ بی جے پی کی برسراقتداروالی ریاستوں میں سیاسی اور فرقہ وارانہ محرکات کے لئے پولیس کابیجا استعمال کیاجارہا ہے۔
مایاوتی نے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ سیمی سے وابستہ 8افرد غیرمسلح تھہ او رانہیں بہ آسانی گرفتار کیاجاسکتا تھا لیکن اس خصوص میں کوئی کوشش نہیں کی گئی اور بادی النظر میں یہ معاملہ مشتبہ نظر آتا ہے۔ لہذا پورے انکاونٹر واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے۔
انہوں نے بتایا کہا یہ واضح نظر آتا ہے کہ بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں سیاسی فرقہ وارانہ منافرت محرکات کے لئے پولیس کا بیجا استعمال کیاجارہا ہیاور پولیس نے ہی ویاپم اسکام کا تحفظ کیاتھا جس کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔
لیکن سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعدیہ معاملہ سی بی ائی کے حوالے کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کو چاہئے کہ وہ عدالتی تحقیقات سے گریز نہ کرے کیونکہ متعد د پارٹیاں اور تنظیموں نے انکاونٹر پر شبہ کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ بھوپال جیل سے فرارہونے کے چند گھنٹوں میں سیمی کے 8کارکنوں کا پولیس نے انکاونٹر کردیاتھا۔